منگل , 23 مئی 2017

شرائط و ضوابط

سائٹ سے استفادہ کی شرائط

ابلاغ ڈاٹ کام کو استعمال کرنے کے لیے آپ پر نیچے دی ہوئی شرائط کا اطلاق ہوگا اور یہ اطلاق آپ کے پہلی بار استعمال کے ساتھ ہی شروع ہو جائے گا۔

٭آپ ابلاغ ڈاٹ کام کو اس شرط پر استعمال کر رہے ہیں کہ آپ اسے صرف قانونی طور پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کریں گے اور کسی دوسرے کے حقوق پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور کسی دوسرے شخص کے ابلاغ ڈاٹ کام سے مستفید اور لطف اندوز ہونے کے حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔

٭ اس ویب سائٹ پر جو رویے ممنوع ہیں ان میں کسی دوسرے شخص کو ڈرانا دھمکانا، اسے ذہنی دباو کا شکار کرنا یا اس کے لیے دقت کا سبب بننا، فحش یا خیر اخلاقی مواد بھیجنا اور سائٹ پر جاری بحث و مباحثے کو معمول کے مطابق نہ چلنے دینا شامل ہیں۔

حقوق

٭اس ویب سائٹ کے تمام جملہ حقوق بشمول کاپی رائٹس، ٹریڈ مارک، ڈیزائن کے حقوق، پیٹنٹ اوردیگر تخلیقی حقوق (چاہے وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں یا نہ ہوں) اور اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والا تمام موادکے جملہ حقوق ابلاغ ڈاٹ کام کو لائسنس فراہم کرنے والے اداروں کے نام محفوظ ہیں۔

آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ آپ ابلاغ ڈاٹ کام پر شائع ہونے والے مواد کو کسی بھی صورت میں اپنے ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے علاوہ نہ تو نقل کریں گے، نہ کسی دوسری جگہ شائع کریں گے، نہ اس کے حصے بخرے کریں گے، نہ ریورس انجینئرنگ کریں، نہ ڈاون لوڈ کریں گے، نہ پوسٹ کریں گے، نہ براڈ کاسٹ کریں گے، نہ کسی دوسرے ذریعے سے اس کی ترسیل کریں گے یا عوام الناس کو بہم پہنچائیں گے۔

٭وہ نام، تصاویر اور لوگوز جن سے ابلاغ ڈاٹ کام کسی تیسرے فریق  اور ان کی تخلیقات اور سروسز کی شناخت ہوتی ہے، ان کے استعمال کے جملہ حقوق مذکورہ فریقوں کے نام محفوظ ہیں۔ ان شرائط سے ہم یہ اخذ کرتے ہیں کسی بھی استعمال کنندہ کو ابلاغ ڈاٹ کام یا تیسرے فریق کے ٹریڈ مارک، ڈیزائن رائٹس اور کاپی رائٹس کے استعمال کا لائسنس حاصل نہیں ہو سکتا۔

آپ کی تحریریں

٭آپ اپنی کسی بھی قسم کی تخلیقات (بشمول تحریر، تصاویر، گرافکس، ویڈیو اور آڈیو) جب ابلاغ ڈاٹ کام کے ساتھ شیئر کریں گے تو آپ اس بات سے اتفاق کر رہے ہوں گے کہ ابلاغ ڈاٹ کام آپ کے مواد کو بلامعاوضہ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتا ہے، اور آپ ابلاغ ڈاٹ کام کو یہ حق دیتے ہیں کہ وہ اپنی آپریشنل اور ادارتی وجوہات کے پیش نظر آپ کے مواد کو دنیا بھر میں اپنے پروگراموں اور ویب سائٹس پر استعمال کر سکتا ہے۔ مخصوص حالات میں ابلاغ ڈاٹ کام کو یہ حق بھی حاصل ہوگا کہ وہ آپ کے مواد کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔

٭ آپ کے مواد کے کاپی رائٹس آپ کے پاس ہی رہیں گے اور ہمارے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ حق حاصل رہے گا کہ آپ اپنے مواد کو جس طرح سے چاہیں استعمال کر سکیں گے اوراپنا مواد کسی دوسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔

٭ ابلاغ ڈاٹ کام کو اپنا مواد بھجواتے ہوئے آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ کا مواد آپ کی اپنی تخلیق ہے، اس مواد سے کسی کی تضحیک نہیں ہو رہی، اس مواد سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی اور یہ کہ آپ ابلاغ ڈاٹ کام کو مندرجہ بالا ضروریات اور ترجیحات کے تحت یہ حق دیتے ہیں کہ ابلاغ ڈاٹ کام آپ کے مواد کو استعمال کر سکتی ہے۔ آپ اس بات کی بھی تصدیق کر رہے ہوں گے آپ کے مواد میں جس کسی شخص کا ذکر ہے اسے (اور سولہ برس سے کم عمر کی صورت میں اس کے والدین یا سرپرست کو) اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

٭ ہم آپ کی تخلیقات کے ساتھ آپ کا نام بھی شائع کرتے ہیں، تاہم کبھی کبھی بعض فنی یا آپریشنل وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہوتا۔ ہو سکتا ہے کہ بعض انتظامی وجوہات کے پیش نظر یا کسی بات کی تصدیق کے لیے ابلاغ ڈاٹ کام آپ کی تخلیقات یا کسی منصوبے کے حوالے سے آپ سے رابطہ بھی کرے۔ یہ جاننے کے لیے کہ ہم کس صورت میں آپ سے رابطے کر سکتے ہیں۔

٭ براہ کرم ابلاغ ڈاٹ کام کو بھجوانے کے لیے کس بھی قسم کے مواد کی تیاری کے دوران کسی قسم کا غیر ضروری خطرہ مول نہ لیجیے اور نہ ہی کوئی خلاف قانون کام کیجیے۔

٭اگر آپ ابلاغ ڈاٹ کام کو مندرجہ بالا شرائط کے تحت جملہ حقوق دینے پر رضامند نہیں تو براہ کرم آپ اپنی تخلیقات ابلاغ ڈاٹ کام کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے نہ بھیجیں۔

٭خبروں سے متعلق مواد بھیجتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ ابلاغ ڈاٹ کام کا یہ مواد اپنے دیگر شراکت دار اداروں کے ساتھ بھی شیئر کر سکتا ہے۔ ہمارے شرکت دار اداروں پر یہ پابندی ہے کہ وہ آپ کے مواد میں کوئی ترمیم نہیں کریں گے اور کسی دوسرے ادارے کو بھی نہیں دیں گے۔

٭ مندرجہ بالا شرائط کے علاوہ بھی ابلاغ ڈاٹ کام کو بھیجے جانے والے مواد کے سلسلے میں آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو آپ یہاں کلک کر سکتے ہیں۔

ارسال کردہ مواد سے متعلق شرائط:

٭ آپ ہمیں جو ڈاک بھیجیں اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ تہذ یب کے دائرے میں ہو اور اچھے ذوق کی مثال ہو۔لچر، ہتک آمیز اور خلل ڈالنے والے مواد سے پرہیز: ضروری ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مواد تعمیری ہو اس سے کسی دوسرے کی دل آزاری نہ ہو اور اس کا مقصد کسی قسم کی خلل اندازی نہ ہو۔

غیر قانونی یا قابل اعتراض مواد: اس قسم کا کوئی بھی مواد جو غیر قانونی ہو، جس سے کسی کو ڈرایا دھمکایا جائے، تضحیک آمیز ہو، گالی گلوچ والا ہو، کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہو، عریانی پر مبنی ہو، جنسی مقاصد رکھتا ہو، کسی کے لیے نسلی لحاظ سے قابل اعتراض ہو یا اور کسی حوالے سے قابل اعتراض ہو، ایسے مواد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

٭اشتہار بازی سے گریز:

٭کسی کی نقل اتارنے سے پرہیز

ابلاغ ڈاٹ کام اپنا یہ حق محفوظ رکھتی ہے کہ وہ آپ کے بھیجے ہوئے مواد کو جب چاہے ضائع کر دے۔

اگر مندرجہ بالا شرائط میں کوئی بھی شرط کسی بھی ملک میں غیر قانونی یا ناقابل عمل قرار دی جاتی ہے تو جہاں تک ممکن ہوا، ابلاغ ڈاٹ کام ایسی شرط کو اپنی شرائط سے نکال دے گا تاہم اس سے ہماری دیگر شرائط متاثر نہیں ہوں گی اور انہیں قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔

اگر کبھی ابلاغ ڈاٹ کام اپنی شرائط اور حقوق کو نافذ کرنے میں ناکام رہتی ہے یا اس میں تاخیر ہو جاتی ہے تو اس سے ابلاغ ڈاٹ کام کے اس حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کہ وہ آئندہ بھی اپنے حقوق و شرائط کا اطلاق نہیں کرا سکتی۔

٭ ابلاغ ڈاٹ کام کا استعمال پاکستان کے قوانین کے تحت ہوگا، اس کے استعمال کو پاکستان کے قوانین کی روشنی میں دیکھا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی کا اختیار بھی صرف پاکستان کی عدالتوں کو حاصل ہو گا۔

اگر آپ ہماری شرائط سے متعلق کوئی خاص سوال پوچھنا چاہیں تو براہ کرم ہمیں اس پتہ پر ای میل کیجیے:

ہماری جانب سے تلافی کی حدود:

ادارہ ابلاغ ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی آرا اور تاثرات کا ذمہ دار نہ ہوں گے۔ ابلاغ ڈاٹ کام پر کسی دوسری ویب سائٹ کے لِنک کا موجود ہونے کا مطلب یہ ہرگِز نہیں ہے کہ ابلاغ ڈاٹ کام اس ویب سائٹ کی ذمہ داری لیتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹس کا استعمال آپ کی اپنی صوابدید پر ہے اور اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

٭ابلاغ ڈاٹ کام پر شائع ہونے والا مواد، معلومات، لوگوں اور مقامات کے نام، تصاویر، گرافکس اور ابلاغ ڈاٹ کام کے لوگوز اور آئیکونز وغیرہ ‘جیسا ہے’ اور ‘جس حالت میں دستیاب ہے’ کی بنیاد پر فراہم کیے جاتے ہیں۔ ابلاغ ڈاٹ کام اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ یہ مواد ہمیشہ بروقت اور مکمل حالت میں دستیاب ہوگا اور ہماری ویب سائیٹ ہر حال میں کام کر رہی ہو گی۔ اگرچہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ابلاغ ڈاٹ کام پر شائع ہونے والا مواد طباعت کے وقت درست ہو، تاہم ابلاغ ڈاٹ کام اس مواد میں غلطی، کمی یا مواد کے کبھی بھی غیردرست ہونے کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

٭مذکورہ بالا شرائط کے تحت ابلاغ ڈاٹ کام اپنی کسی کوتاہی کی بنیاد پر کسی شخص کی موت یا زخمی ہو جانے کی صورت میں کسی تلافی کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ ابلاغ ڈاٹ کام مندرجہ ذیل نقصانات کی صورت میں بھی تلافی کا ذمہ دار نہیں گا: (ا) ڈیٹا کا ضائع ہو جانا (ب) کسی متوقع نفع کا نہ ہونا (ج) کسی کاروبار میں نقصان (د) کسی منافع بخش موقع کا ضائع ہو جانا (ر) اچھی شہرت کو نقصان پہنچنا (س) کسی تیسرے فریق کو نقصان یا (ش) ابلاغاردو ڈاٹ کام کے کسی اقدام کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی بالواسطہ یا بلاواسطہ نقصان کی صورت میں بھی ابلاغذمہ دار نہیں ہو گا۔

٭ابلاغ ڈاٹ کام اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ ابلاغ ڈاٹ کام پر دستیاب کمپیوٹر فنکشنز ہر صورت میں کام کرتے رہیں گے، یا ان میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر دیا جائے گا، یا یہ کہ ابلاغ ڈاٹ کام اور اس کی سرورز پر کسی قسم کا کوئی وائرس یا بگز نہیں ہو سکتے۔ آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ہمارے ہاں شایع ہونے والے مواد وغیرہ کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کے لیے کسی بھی وائرس چیک کا بندوبست خود کریں گے۔