ابلاغ ڈاٹ کام
دنیا بھر میں ہونے والے واقعات اور ان کے پس پردہ حقائق جو شائع یا نشر ہوتے ہیں یا کسی بھی وجہ سے شائع یا نشر ہونے سے رہ جاتے ہیں کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ریاستی قوانین نیز مفادات کے تناظر میں قارئین تک پہنچانا۔ہماری نظر میں دنیا میں وقوع پذیر ہونے والے کسی بھی واقعہ، سانحہ کے بارے میں درست حقائق سے آگاہ ہونا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔
آج کے ترقی یافتہ دور میں صحیح و غلط معلومات کی بہتات کے سبب لوگوں کے لیے درست اور غلط خبروں ، معلومات میں تمیز کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے ایسے میں ایک ایسے قابل وثوق منبع خبر کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے جو قابل اعتماد ہونے کے ساتھ ساتھ معلومات کے حوالے سے وسعت کا حامل ہو۔
ابلاغ ڈاٹ کام پر آپ پل پل بدلتی خبروں کے علاوہ، فوٹو فیچر، تجزیے اور تازہ ترین ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
ادارہ رائے کی آزادی اور صحافتی اقدار پر یقین کامل رکھتا ہے تاہم یہ بھی یقین رکھتا ہے کہ ایسا کسی دوسرے کی شخصی آزادی کو پامال کرکے نہیں کیا جاسکتا۔ہماری رائے میں ہر شخص کو اپنی آزادانہ رائے رکھنے کا حق حاصل ہے اسی لیے ہماری سائٹ پر موجود تجزیات، مقالات اور مضامین لکھاریوں کی ذاتی آرا پر مبنی ہیں جس سے ادارے کا براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔