جمعرات , 24 اکتوبر 2019

یورپ میں عنقریب مذہبی جنگیں چھڑ جائیں گی؛ترک وزیر خارجہ

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے وزير خارجہ نے ہالینڈ میں انتخابات کے نتائج پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عنقریب یورپ میں مذہبی جنگوں کا مشاہدہ کریں گے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے نزدیک سوشل ڈیموکریٹس اور فاشسٹوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ ترکی اور ہالینڈ کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے جبکہ جرمنی ، آسٹریا اور ڈنمارک نے بھی اپنے ملکوں میں ترک حکام کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے بعض یورپی ممالک ترکی کی تحقیر اور تذلیل کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان میں گذشتہ سات دنوں سے مظاہروں کا سلسلہ جاری

بیروت: لبنان میں گذشتہ سات دنوں سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین …