منگل , 15 اکتوبر 2019

ترکی کو اردوغان کی جابرانہ پالیسیوں کی قیمت ادا کرنا پڑےگی؛ مصر

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مصری ویزر خارجہ کے سابق معاون اور سعوی عرب میں مصر کے سابق سفیر سید ابو زید نے غیرملکی نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردوغان کی جابرانہ پالیسیوں کی قیمت ترکی کو ادا کرنے پڑےگی۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر اردوغان نے خطے میں نفرت کے بیج بوئے ہیں جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا ہی ہوگا۔
سید ابو زید نے ہالینڈ کے خلاف اردوغان اور ترک وزیر خارجہ چاووش اوغلو کی بیان بازیوں کو سفارتی شکست سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا: اردوغان میڈیا پر دباؤ بنا کر ترک عوام کو حقائق سے دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ترک عوام نے حقیقت کو درک کرلیا ہے اسی وجہ سے وہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف تنقیدیں کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ہالینڈ ایسا ملک ہے جو دوسرے ممالک سے اچھے تعلقات بنائے رکھنے کی کوشش کرتا ہے مگر اردوغان کی پالیسیوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو متاثر کردیا ہے۔ابوزید نے کہا: اردوغان ایک طرف سے یورپی یونین میں شامل ہونے کی کوشش کررہے ہیں اور دوسری طرف سے وہ یورپی ممالک کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں۔ اس طرح ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوپائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

27 فروری کو اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی فضائیہ کے افسران کا کورٹ مارشل

نئی دلی: 27 فروری کو اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے تباہ کرنے والے …