منگل , 19 ستمبر 2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور (Earth hour)آج منایا جا رہا ہے ، رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک دنیا بھر کی اہم عمارتوں کی غیر ضروری لائٹیں بجھادی جائیں گی۔

دنیا سے محبت کے اظہار کے لئے ایک گھنٹہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور آج منایا جائے گا ، سات ہزار شہروں میں بسنے والے اربوں انسان اس دن کی مناسبت سے رات ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 9 بجے تک غیر ضروری لائٹیں بجھا دیں گے۔

پاکستان میں بھی ارتھ آور کے سلسلے میں اہم عمارتوں کی غیر ضروری بتیاں بجھا کر زمین سے محبت کا اظہار کیا جائےگا ، کراچی میں مزار قائد ، گورنر ہاؤس ،وزیراعلیٰ ہاؤس ،سندھ ہائی کورٹ اور دیگر اہم عمارتوں کی روشنیاں ایک گھنٹے تک بند رکھی جائیں گی۔اسی طرح لاہور ، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی اہم عمارتوں پر ایک گھنٹہ کے لئے غیر ضروری لائٹیں بجھا دی جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہرسال 3 مئی کو آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جاتا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے