اتوار , 28 فروری 2021

ایڈونچرکے شوقین بھارتی دادا ابا ۔۔۔ٹرین کے سامنے آگئے!

Funny-pic-11

ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) بھارت میں فلمائی گئی ایک ویڈیو آج کل سوشل میڈیا میں کافی مشہور ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بوڑھا شخص چلتی ٹرین کے سامنے آکر جانتے بوجھتے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ بڑھاپے میں ایڈونچر کا شوق دِل میں لیے یہ بڑے میاں پٹری پر کھڑے ہو کر لوگوں کو دور ہو جانے کا سبق دیتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ خود ٹرین کے سامنے انتہائی دلیری سے کھڑے ہیں لیکن جیسے ہی ٹرین قریب پہنچی تو دادا جان اپنی جان بچانے کے لیے بجلی کی سی رفتار میں سامنے سے ہٹ گئے اور ٹرین آندھی کی سی رفتار میں گزر گئی۔
اب اسے ششکے کہیں یا پھر ایڈونچر کا شوق لیکن اس ضعیف العمر شخص کی ذرا سی غلطی بھی یقیناًاس کے لیے بڑے نقصان کا سبب بن سکتی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …