پیر , 27 جنوری 2020

جکارتہ، انڈونیشیا میں اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس اختتام پذیر

4bk3ec643c756b4nhs_800C450

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے ہنگامی اجلاس کے اختتام پر اس تنظیم کے تمام رکن ممالک اور عالمی برادری سے صہیونی ریاست کی اشیا اور سامان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔ اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے اجلاس کے اختتام پر فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی کے لئے سیاسی اور سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت پر تاکید کی۔ اس تنظیم نے مسجد الاقصی پر صہیونی ریاست کے حملوں اور اس حکومت کی جانب سے جان بوجھ کر انجام دیئے جانے والے اشتعال انگیز اقدامات کی روک تھام کے لئے تمام ممنکہ امور انجام دینے کا بھی مطالبہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس اتوار اور پیر کے دن انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہوا ۔ اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے کی حیثیت سے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ کے تمام فوجی اڈے ایرانی میزائلوں کے نشانے پر

تہران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ امریکہ نے بغداد ایئر پورٹ کے …