بدھ , 22 جنوری 2020

عراقی فوج نے ابوبکر البغدادی کو محاصرے میں لے لیا

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی فوجیوں نے مغربی موصل میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔اتوار کو عراقی فوج کے ایک ذرائع نے بتایا کہ تقریبا دس دن پہلے داعش کے دہشت گردوں نے 40 گاڑیوں اور ٹینکوں کے ساتھ شام سے عراقی سرحد پر در اندازی کی کوشش کی۔

داعش کے ان دہشت گردوں نے مغربی موصل کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی جہاں البغدادی محاصرے میں ہے۔تکفیری دہشت گردوں نے تلعفر علاقے کا محاصرہ بھی توڑنے کی کوشش کی ہے تاکہ وہاں پھنسے ہوئے دہشت گردوں کو چھڑا سکیں۔عراقی فوجیوں اور رضاکار فورس نے تکفیری دہشت گردوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ …