بدھ , 24 اکتوبر 2018

پہلا عظیم الشان حفظ و قرائت قرآن کریم کا قومی مقابلہ منعقد

ولادت مرسل آعظم حضرت محمد مصطفی(ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کے مبارک موقع پر ایران کلچرل ہاوس اسلام آباد، راولپنڈی آرٹس کونسل اور خانہ فرہنگ راولپنڈی کے باہمی تعاون سے پہلے عظیم الشان حفظ و قرائت قرآن کریم کا قومی مقابلہ منعقد ہوا ۔
 

IMAGE635871150805704661

ولادت مرسل آعظم حضرت محمد مصطفی(ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کے مبارک موقع پر ایران کلچرل ہاوس اسلام آباد، راولپنڈی آرٹس کونسل اور خانہ فرہنگ راولپنڈی کے باہمی تعاون سے کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے عظیم الشان حفظ و قرائت قرآن کریم کا قومی مقابلہ منعقد ہوا جس میں سرزمین پاکستان کے معروف و مشھور قراء کرام نے شرکت کی ۔

قرائت قرآن کریم کے مقابلے میں وجاہت رضا نے پہلی، رفیق نے دوسری اور سید ناظر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حفظ قرآن میں عبدالواحد کو پہلا، شہاب الدین کو دوسرا اور سید جعفر رضا و سید جون علی کو تیسرا مقام ملا ۔

تقریب کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شہیدی نے کی۔ اور خانہ فرہنگ راولپنڈی کے ڈائریکٹر آقای اکبری، قونصلیٹ اسلامی جمہوری ایران کے انچارج شہاب الدین دارائی، امام حسین کونسل کے چیئرمین غضنفر مہدی مھمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔

IMAGE635871150810754950

یہ بھی دیکھیں

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد ...