جمعرات , 18 جولائی 2019

خدشات دور ہونے تک قومی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجیں گے، شہریار خان

355462-ShehriyarKhanWeb-1431207424-986-640x480

لاہور(نامہ نگار) پاک بھارت میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں جب کہ پاکستان کے خدشات دورہونے تک ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کیا۔ انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ششانک منوہر نے آج مجھ سے فون پر رابطہ کیا اور میچ کا مقام تبدیل کرنے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دھرم شالامیں میچ مناسب نہیں سمجھتے جب کہ ششانک منوہرنے ڈیو رچرڈسن کو بھی بتایا کہ پاکستان ٹیم کو سیکیورٹی خدشات ہیں۔ شہریار خان نے کہا کہ ہماری حکومت بھارتی حکومت سے یقین دہانی چاہتی ہے اس لیے پاکستان کے خدشات دور ہونے تک قومی ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ویمن اورمین کرکٹ ٹیم کی روانگی اسی لیے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان: پرتشدد واقعے میں ایک اور امریکی فوجی مارا گیا

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں پرتشدد واقعے کے نتیجے میں ایک اور امریکی فوجی مارا گیا ہے۔غیر …