منگل , 16 جولائی 2019

متحدہ عرب امارات ،شارجہ میں سیلاب کی وارننگ جاری

UAE-Rain

ابوظہبی (مانیٹرنگ رپورٹ) متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث شارجہ میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اور گزشتہ کئی برسوں میں تیز بارشوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا شمار دنیا کے 10 خشک ترین ممالک میں ہوتا ہے اور یہاں گرمی کی شدت بھی دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیز بارش کے باعث تمام پروازیں منسوخ، شاپنگ مرکز گلوبل ویلج اور تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔

sharjah

دبئی کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں، دبئی کے بلدیہ حکام نے شارجہ میں سیلاب کی وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ تیز ہواؤں کے دورانیئے میں شیشے کے دروازوں سے دور رہا جائے۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث ابوظہبی ائیرپورٹ کی چھت کئی مقامات سے ٹوٹ گئی اور ایئرپورٹ پر کھڑے چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جب کہ ابوظہبی میں ہونے والے ائیرشو کی تمام تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی اراکین کانگریس کا یمن جنگ کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اراکین کانگریس نے یمن میں انسانی بحران شدید ہونے کے بعد، سعودی …