ہفتہ , 21 ستمبر 2019

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز جیت لی۔۔۔!

news-1457552370-9473_large

کیپ ٹاؤن (مانیٹرنگ ڈیسک ) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 6وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی ۔ تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہاشم آملہ کے ناقابل شکست 97رنز کی بدولت مقررہ20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے مقررہ ہدف آخری اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔آسٹریلیا کی جانب سے سمتھ نے 44،شین واٹسن نے 42،عثمان خواجہ اور وارنر نے 33،33جبکہ میکسویل نے 19رنز سکور کیے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے 2اور رباڈا نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 30،ڈی کوک نے 25اور روسو نے 16رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے کولٹرنائل نے 2جبکہ واٹسن اور جیمز فالکنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ہاشم آملہ کو شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

اقوام متحدہ کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش کر دی۔ سیکریٹری …