جمعرات , 18 جولائی 2019

شام میں جنگ بندی جاری رہےگی، اقوامِ متحدہ

uno representative

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی مستورا نے واضح کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی کی کوئی مدت طے نہیں کی گئی اور فریقین جب تک اس کی پاسداری کریں گے یہ جاری رہے گی۔ گذشتہ دنوں جنیوا میں عالمی ادارے کے خصوصی ایلچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے بعد اب ان کی تمام تر توجہ بحران کے فریقین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی پر ہے۔ ڈی مستورا کا کہنا تھا کہ انہوں نے سنا ہے کہ فریقین میں سے بعض افراد نے یہ بیانات دیے ہیں 27 فروری کو شروع ہونے والی جنگ بندی دو ہفتوں کے لیے کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کا موقف ہے کہ جنگ بندی سے متعلق ہونے والے تمام مذاکرات اور ملاقاتوں میں اس کی کوئی مدت طے نہیں کی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے وردک میں درجنوں طبی مراکز بند کرادیئے

افغانستان میں غیرملکی این جی او کےتحت چلنے والے درجنوں طبی مراکز طالبان نے بند …