جمعرات , 22 فروری 2018

اسلام آباد: لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو ہلاک کر دیا –

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں لڑکے نے لڑکی کو قتل کر نے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر دیا ہے، لڑکی کا تعلق میانوالی سے تھا اور میڈیکل کی طالبہ تھی جب کہ لڑکا این جی او میں ملازم تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی دارلحکومت کے علاقے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پاکستان ڈینٹل کالج کی طالبہ عمارا عالم کو این جی او کے ملازم آصف خان نے گولی مار کر قتل کر دیا اور  پھر خود کشی کر لی ہے ۔ عمارہ عالم بہارہ کہو میں پاکستان ڈینٹل ہاسٹل میں رہتی تھی اور میڈیکل فائنل ایئر کے امتحان دینے آئی تھی جونہی امتحانی مرکز سے پیپر دینے کے بعد باہر نکلی تو آصف خان نامی لڑکے نے فائرنگ کر دی جس سے وہ  شدید زخمی ہو گئی اور لڑکے نے  اسی وقت خود کو بھی سر پر گولی مار دی، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئے، امدادی ٹیموں نے فوری طور پر دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، تا ہم ڈاکڑوں کی بھر پور کوشش کے باجود دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جاں بحق ہو گئے، پولیس نے دونوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوے بتایا ہے کہ وجہ تنازعہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی تا ہم دنوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے جس کے بعد مزید معلومات حاصل ہو سکے گی، پولیس کے مطابق لڑکی کا تعلق میانوالی سے معلوم ہوا ہے او بہارہ کہو سے میڈیکل کالج میں امتحان
دینے آئی تھی، جب کہ لڑکے کی شناخت آصف خان کے نام سے ہوئی ہے جو این جی او کا ملازم  ہے –

یہ بھی دیکھیں

شریف خاندان کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی چیمبر اپیل مسترد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان نے شریف خاندان کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے ...