جمعہ , 26 فروری 2021

سوشل میڈیا پر عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ فیس بک اکائونٹ پر مداحوں کی تعداد 50 لاکھ ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ فیس بک اکائونٹ پر عمران خان کے مداح 50 لاکھ ہو گئے جس پر عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی اور سیاستدان کے اتنے مداح نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر 50 لاکھ مداح ہونا بڑی کامیابی ہے۔ 50 لاکھ مداہ ہونے پر سوشل میڈیا ٹیم اور مداحوں کو مبارکباد دیتا ہوں

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …