منگل , 9 مارچ 2021

عدنان سمیع بھارتی شہریت حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور: بھارتی حکومت نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان کو بھارتی شہریت دے دی ہے، عدنان سمیع خان نے اپنا پاکستانی پاسپورٹ بھی سفارت خانے کو واپس بھجوا دیا ہے اور یکم جنوری 2016ء سے وہ خود کو بھارتی شہری کہلائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عدنان سمیع خان کے بھارتی شہریت لینے کے حوالے سے ہدایت کار پرویز کلیم نے کہا کہ پہلے عدنان سمیع کے پاس کینیڈین شہریت تھی اب انڈین ہے تو کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے نظریات دولت کمانا ہوتے ہیں وہ ایسا ہی کرتے ہیں، عدنان سمیع خان کیلئے پاکستان سے زیادہ دولت ضروری تھی اس لئے انہوں نے پاکستان کی بجائے بھارتی شہریت کو ترجیح دی لیکن یہ بات قابل شرم ہے۔ پرویز کلیم نے کہا کہ اس سے قبل بھارت میں پاکستانی فنکاروں راحت فتح علی خان، غلام علی کے ساتھ بھی بھارتیوں نے جو سلوک کیا وہ پوری دنیا کے سامنے ہے، عدنان سمیع کا یہ اقدام قابل مذمت ہے –

یہ بھی دیکھیں

پچیس ذیقعدہ کا دن نزول رحمت اور فرش زمین بچھنے کا دن ہے

حضرت امام رضا علیہ السلام جب خراسان کے سفرکے دوران 25 ذیقعدہ کو مرو پہنچے …