ہفتہ , 4 جولائی 2020

ترکی، ہائی الیکشن کمیشن نے ریفرنڈم کی منسوخی کی درخواستیں مسترد کر دیں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ہائی الیکشن کمیشن نے 16 اپریل کے ریفرنڈم کی منسوخی سے متعلق تمام درخواستوں کو ایک کے مقابلے میں 10 ووٹوں کے ساتھ رد کر دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہائی الیکشن کمیشن نے رپبلکن پیپلز پارٹی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور وطن پارٹی کی طرف سے، غیر قانونی ہونے کی وجہ سے آئینی تبدیلی پر مبنی ریفرنڈم کی منسوخی سے متعلق پیش کردہ درخواستوں کا جائزہ لیا۔

کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی ہونے کی وجہ سے ریفرنڈم کی منسوخی کے لئے پیش کردہ درخواستوں کا ہائی الیکشن کمیشن کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا اور جائزے کے بعد تینوں پارٹیوں کی طلب پر علیحدہ علیحدہ رائے شماری کروائی گئی۔بیان کے مطابق رائے شماری میں ریفرنڈم کی منسوخی کے مطالبے کو ایک کے مقابلے 10 ووٹوں کے ساتھ رد کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی اسپیکر کا پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ایک پیغام میں …