اتوار , 7 مارچ 2021

مصر میں فیس بک پر پابندی عائد

قاہرہ: مصری حکام نے ملک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے نہیں ہے۔ تاہم بعض تجزیہ کاروں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عرب اسپرنگ کی پانچویں سالگرہ سے محض پانچ ہفتے قبل لگائی جانے والی یہ پابندی اہم ہے۔ عرب اسپرنگ کے نتیجے میں طویل عرصے سے برسر اقتدار حسنی مبارک کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔ اس سلسلے میں احتجاجی مظاہروں کے لیے فیس بک سمیت سوشل میڈیا نے بنیادی کردار ادا کیا تھا –

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …