ہفتہ , 23 نومبر 2019

داعش کیخلاف جنگ میں اُردن نے بھی آمادگی کا اعلان کردیا

2222

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک داعش کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ ہے۔ اردن کے شاہ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف مہم کے سلسلے میں ایسی صورت میں آمادگی کا اعلان کیا گیا ہے کہ بحران شام کے آغاز کے موقع پر اردن، دہشت گردوں کی تربیت اور انھیں شام روانہ کئے جانے کے ایک اہم مرکز میں تبدیل ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے امان میں امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک، دہشت گردی کے خلاف مہم کے دائرے میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ ہے۔ انہوں نے عراق میں مختلف فرقوں اور گروہوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں مختلف جماعتوں اور گروہوں کے متحد ہو جانے سے داعش کا قلع قمع کئے جانے کی کافی راہ ہموار ہو جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے لئے حکومت عراق کی حمایت کئے جانے کی ضرورت ہے اور اردن، داعش کے خلاف جنگ میں حکومت عراق کی حمایت کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صدر روحانی کا معاشی مشکلات پر عوام کے صبر و تحمل کا شکریہ

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں ایرانی عوام …