ہفتہ , 4 جولائی 2020

ترک طیاروں کی عراق کے علاقہ سنجار میں بمباری

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک )عراق کردستان کے علاقہ میں پیشمرگہ ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کی سرحد کے قریب عراقی علاقہ سنجار پرکردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔کرد ذرائع کے مطابق ترک طیاروں نے سنجار میں پیشمرگہ کے ٹھکانوں کے قریب واقع پر کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر ترک فوج نے اس حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ترکی کے باغی کردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی کے طیارے اکثر شام اور عراق کے علاقوں پر بمباری کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی اسپیکر کا پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ایک پیغام میں …