پیر , 1 مارچ 2021

شامی فوج کا صوبہ حمص کے کئی اسٹریٹیجک علاقوں پر قبضہ

شامی فوج نے ملک کے متعدد اہم اور اسٹریٹیجک علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔.

as111

شامی فوج نے مغربی صوبے حمص کی نواحی پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مہین شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے چھڑا لیا۔ شامی فوج نےشمالی مشرقی درعا کے شہر شیخ مسکین پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے پیشقدمی کرتے ہوئے درعا دمشق شاہراہ کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ یہ شاہراہ دہشت گردوں کی رفت و آمد کے لیے انتہائی اہم اور حیاتی تصور کی جاتی ہے۔

درعا صوبے کے نواحی علاقے میں واقع تل الھش نامی وادی پر بھی شامی فوج کا قبضہ ہو گیا ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ حمص کے نواح میں واقع اسٹریٹیجک پہاڑیوں، مہین الکبیر، مہین الصغیر کے علاوہ الحدث اور حوارین نامی دیہات بھی پوری طرح سے شامی فوج کے کنٹرول میں آ گئے ہیں۔ شامی فوج نے شمالی لاذقیہ کے نواحی علاقے برج القصب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ ان کارروائیوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا جواب امریکہ کو دینا ہو گا: ایران

مجید تخت روانچی نے ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے سوال پر …