قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )مصر نے گزشتہ روز عراق میں کرد علاقوں پر ترکی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔ا س حوالے سے مصری وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی سر زمین پر ترکی کا حملہ قابل قبول نہیں اور یہ حملہ عراق کی خودمختاری کےخلاف ورزی ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ مصر ترکی کے مقابلے میں عراق کی حمایت میں کھڑا ہے، اور اس طرح کے حملے سے علاقے میں مزید کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے جس کی وجہ علاقے میں جاری دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر ہوگی۔