جمعہ , 26 فروری 2021

یمن؛ انصار اللہ سیاسی مذاکرات جاری رکھنے کے لیے آمادہ

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے ملک کے سیاسی مستقبل کے لئے سیاسی مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے-

as112

تحریک انصار اللہ کے مرکزی رہنما اور سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ یہ تحریک یمن میں خصوصی مراعات کی خواہاں نہیں ہے کہا کہ اگر یمن میں ایک مضبوط حکومت تشکیل دی جائے تو تحریک انصار اللہ مذاکرات جاری رکھنے کے لئے تیار ہے-

محمد البخیتی نے یمن میں سیاسی مذاکرات کی دستاویز کے بارے میں کہا کہ اگر تحریک انصار اللہ کے سامنے اس دستاویز کو پیش کیا گیا تو وہ اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرے گی-

عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ ، منصور ہادی کی مستعفی حکومت اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قریب سمجھی جانے والی جنرل پیپلس کانگریس پارٹی کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور پندرہ دسمبر کو سوئیزرلینڈ میں منعقد ہوا تھا جو پانچ روز تک جاری رہنے کے بعد بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا-

بحران یمن کے بارے میں آئندہ مذاکرات چودہ جنوری کو ہوں گے-

یہ بھی دیکھیں

شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا جواب امریکہ کو دینا ہو گا: ایران

مجید تخت روانچی نے ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے سوال پر …