بدھ , 21 اگست 2019

ترکی نے ’’وکی پیڈیا‘‘ بلاک کردی

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک حکام نے کوئی بھی وجہ بتائے بغیر ملک میں معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا بلاک کردی۔ذرائع کے مطابق ترک حکام نے معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا غیر معینہ مدت تک کے لئے بلاک کردی جب کہ اس حوالے سے کوئی وجوہات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ حکام کا مختصربیان میں کہنا ہے کہ تیکنیکی اور قانونی جانچ پڑتال کے بعد وکی پیڈیا کے خلاف قانون کے مطابق انتظامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ترک حکام نے ملک کے نامور اخبار حریت سمیت دیگر میڈیا کو بھی بلاک کردیا تاہم اس حوالے سے حکام کو فل کورٹ کی ہدایات درکار ہیں اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز میں حکام کو عدالت کی طرف سے احکامات موصول ہوجائیں گے۔

دوسری جانب ترک اخبار حریت کے مطابق حکام نے وکی پیڈیا کو ایسے افراد کی تحریر ہٹانے کی درخواست کی تھی جو دہشت گردوں کی معاونت اور دہشت گرد گروہوں سے روابط رکھتے تھے تاہم اس حوالے سے کوئی اقدام نہ اٹھائے جانے پر ملک بھر میں وکی پیڈیا کو بلاک کردیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی پابندیاں غیر موثر: جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز …