جمعہ , 26 فروری 2021

داعش نے الرمادی میں چالیس خواتین اور بچوں کا قتل کر دیا

داعش دہشت گرد گروہ نے الرمادی کے مشرق میں چند خواتین اور بچوں سمیت چالیس عراقیوں کو قتل کر دیا-

as113

صوبہ الانبار میں ایک عراقی سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ داعش نے ان افراد کو الرمادی کے مشرق میں واقع الشرکہ علاقے میں بدھ کی رات قتل کیا ہے- سیکورٹی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ داعش سے وابستہ عناصر نے عراقی فوج کی وردی پہن رکھی تھی –

عراقی فوج نے پیر کو شہر الرمادی کو آزاد کرا لیا- داعش دہشت گردوں نے مئی کے مہینے میں الرمادی پر قبضہ کر لیا تھا –

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …