جمعہ , 5 مارچ 2021

صیہونی ریاست کے ساتھ جنگ کے لیے دسیوں ہزار مجاہد تیار: حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی دشمن کے ساتھ آئندہ جنگ کے لئے دسیوں ہزار مجاہد تیار ہو رہے ہیں-

as114

تحریک حماس کے ایک مرکزی رہنما مشیرالمصری نے بدھ کو غزہ میں القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ القسام بریگیڈ کے دسیوں ہزار مجاہد، صیہونی دشمن سے آئندہ جنگ کے لئے اپنی فوجی طاقت بڑھانے اور مزید آمادگی پیدا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں-

مشیر المصری نے مزید کہا کہ القسام بریگیڈ کی آئندہ جنگ تل ابیب، حیفا، یافا اور صفد کے مرکز میں ہوگی اور یہ جنگیں صیہونی حکومت کی چولیں ہلا کر رکھ دیں گی-

تحریک حماس کے سینئر رکن نے صیہونی دشمن کو خبردار کیا کہ اس سے زیادہ القسام بریگیڈ کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے کیونکہ حالات پوری طرح فلسطینی مزاحمت کے حق میں آگے بڑھ رہے ہیں- انھوں نے اپنے بیانات کے دوسرے حصے میں کہا کہ القسام بریگیڈ ایک بار صیہونی حکومت کو دھول چـٹا چکا ہے اور اس بار انھیں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر مجبور کر دے گا-

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …