منگل , 9 مارچ 2021

داعشی دہشتگرد کا ترکی کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات

شام میں سنی کردوں نے ایک داعش دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس نے روسی میڈیا کے سامنے ترکی کے بارے میں سنسنی خیر انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی داعش دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے اور داعش دہشت گردوں کو ترکی میں بڑے پیمانے پر ٹریننگ دی جارہی ہے۔

as115

شام میں سنی کردوں نے ایک داعش دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس نے روسی میڈیا کے سامنے ترکی کے بارے میں سنسنی خیر انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی داعش دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے اور داعش دہشت گردوں کو ترکی میں بڑے پیمانے پر ٹریننگ دی جارہی ہے۔ داعش دہشت گرد نے کا کہنا ہے کہ اس شام میں لڑائی کے لئے ٹریننگ ترکی کے ایک کیمپ میں دی گئی۔ سنی کرد ملیشیا نے جریدے سپوٹنک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے وہابی دہشت گردوں کی تربیت کے لئے قائم کئے گئے ایک کیمپ میں داعش کے سیکڑوں دہشت گردوں کی تربیت کی جا رہی ہے۔ سنی کرد ملیشیا کی قید میں موجود 20 سالہ دہشت گرد عبدالرحمن عبدالحادی کو گزشتہ ماہ شمالی شام میں پکڑا گیا تھا۔ گرفتار دہشت گرد نے روسی میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ داعش میں لڑنے والے دہشت گردوں میں سے تقریباً 10 فیصد کا تعلق ترکی سے ہے جبکہ دہشت گردوں کی بڑی تعداد کی تربیت بھی ترکی میں کی گئی ہے۔ دہشت گرد کے مطابق اس نے اگست 2014ءمیں ترکی کے شہر ادانہ میں قائم کئے گئے کیمپ میں تربیت حاصل کی۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے ساتھ تقریباً 60 مزید دہشت گرد تربیت میں شامل تھے اور تربیت فراہم کرنے والے دو افسران میں سے ایک ترکی زبان بولتا تھا، جبکہ دوسرا اس کے مترجم کا کام کرتا تھا۔
دہشت گرد نے کہا کہ ترکی وہابی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ ہے اور ترکی دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …