جمعرات , 4 مارچ 2021

برسلز میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر تقریبات منسوخ

یورپ کے مختلف شہروں میں سال نو کی تقریبات کے دوران دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے سبب سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جب کہ برسلز میں سال نو کے سلسلے میں ہونے والی تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

as116

یورپ کے مختلف شہروں میں سال نو کی تقریبات کے دوران دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے سبب سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جب کہ برسلز میں سال نو کے سلسلے میں ہونے والی تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز کے میئر نے تصدیق کی ہے ہر برس سالِ نو کے موقع پر آتش بازی اور جشن کی تقریبات میں شرکت کے لئے کم از کم ایک لاکھ افراد شریک ہوتے ہیں اور ’ان حالات میں ہم ہر کسی کی تلاشی نہیں لے سکتے، اس لئے انہوں نے ملک کے وزیر دفاع سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس برس ہم جشن نہیں منائیں گے۔

گزشتہ ماہ پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد کسی بھی ممکنہ خدشے کے پیش نظر فرانس میں سالِ نو کی تقریبات کے موقع پر 60 ہزار پولیس اور فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پیرس کے میئر این ہیڈالگو کا کہنا ہے کہ ہم نے نئے سال کا استقبال ایک ایسے انداز میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ہمارے جذبات کا عکاس ہو، اس لئے اس مرتبہ آتش بازی کا روایتی مظاہرہ نہیں ہوگا بلکہ نئے سال کے آغاز سے 5 منٹ قبل ایک ویڈیو دکھائی جائے گی جسے پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے پر نصب اسکرینز پر بھی نشر کیا جائے گا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں سال نو کے استقبال کے لئے منعقدہ تقریب کے لئے بھی خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، تقریب میں آنے والے ہر شخص کی خصوصی تلاشی لی جائے گی اور کسی کو بھی سفری بیگ لانے اور آٹش بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …