پیر , 28 ستمبر 2020

اسرائیلی حکومت نے انڈونیشین وزیر خارجہ کو رام اللہ جانے سے روک دیا

1870418

رام اللہ (مانیٹرنگ رپورٹ) صیہونی حکومت نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد کو غرب اردن کے شہر رام اللہ جانے سے روک دیا ہے۔ فلسطین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریتنو مارسودی ایک سرکاری دورے پر گذشتہ صبح رام اللہ کا دورہ کرنےوالے تھے جہاں فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس اور فلسطینی وزیرخارجہ ریاض مالکی سے ان کی ملاقات کا پروگرام طے تھا۔ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ فلسطین میں اپنے ملک کے اعزازی قونصل خانے کا افتتاح کرنے والے تھے ۔ فلسطین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض مالکی اتوار کو ہی اردن کے دارالحکومت امان روانہ ہو گئے اور وہاں انہوں نے انڈونیشیا کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات کی توسیع اور اہم علاقائی مسائل پر بات چیت ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی فضائی حدود سےاسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز بحرین پہنچی

مناما:سعودی فضائی حدود کواستعمال کرتے ہوئےاسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی۔ …