جمعرات , 22 فروری 2018

سندھ حکومت پاکستان سٹیل ملز خریدنے کی خواہش مند

as21

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے ایک تحریری بیان میں پاکستان سٹیل ملز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے نجکاری کمیشن کے ذریعے سندھ کو پاکستان سٹیل ملز کی خریداری کی پیش کش کی تھی۔

 

سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے دفتر سے جاری ہونے والے تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے باقاعدہ مذاکرات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔‘

سندھ حکومت نے سٹیل ملز کو خریدنے کی خواہش کا اظہار نجکاری کمیشن کو جوابی خط میں کیا ہے۔

سلیم مانڈوی والا کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ نجکاری کمیشن اسٹیل ملز کےمعاملے پر صوبائی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کرے اور وفاقی حکومت اسٹیل ملز کی نجکاری کے لیے شرائط و ضوابط سے آگاہ کرے۔

انھوں نے سٹیل ملز کے واجبات اور قرضوں کی تفصیلات سندھ حکومت کو فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

حکومت سندھ نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے جو دو رکنی کمیٹی قائم کی ہے وہ وزیر خزانہ مراد علی شاہ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔

تحریری بیان کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ’پاکستان اسٹیل ملز کی ری سٹرکچرنگ سے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کی مکمل نجکاری کے خلاف ہے اور ادارے کے ملازمین کو بھی کسی صورت نوکریوں سے فارغ کرنے کے فیصلے کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی دیکھیں

شریف خاندان کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی چیمبر اپیل مسترد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان نے شریف خاندان کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے ...