جمعہ , 20 ستمبر 2019

تھر کے کوئلے سے گیس بنارہے ہیں ، ڈیزل بھی بناسکتے ہیں، ڈاکٹر ثمر مبارک مند

1691_12322115

لاہور (نامہ نگار ) پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے سے کول گیس بنا ئی جا رہی ہے کول ڈیزل بھی بنایا جا سکتا ہے۔ حکومت کول منصوبے کیلیے 10ارب روپے فنڈز دینے کی یقین دہانی کروائی مگر صرف 3ارب ملے ہیں اور لگتا ہے حکومت بجلی کی بحران کے حل میں سنجید ہ نہیں، کوئلے سے 4روپے فی یونٹ تک سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ ایک انٹر ویو میں پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ تھر کا کوئلہ پاکستان کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اور اگرحکومت وہاں سنجیدگی کے ساتھ غیر ملکی کمپنیوں کو کام کرنے کیلیے لائے تو زمین کے اندر ہی کوئلے سے بجلی، گیس اور ڈیزل کے علاوہ پٹرول کا متبادل بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کا جو پروگرام شروع کیا اس سے اب 10میگاواٹ بجلی بنائی جا رہی ہے کیونکہ ہمیں فنڈز کی بہت زیادہ کمی ہے اور ملازمین کو تنخواہیں دینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 10ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کروائی مگر ابھی تک صرف تین ارب روپے ملے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اقوام متحدہ کا بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش کر دی۔ سیکریٹری …