جمعرات , 23 مئی 2019

افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مولوی محمد ولی حقانی سمیت 26 شدت پسند ہلاک

281221_82807996

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)  افغان طالبان نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں گروپ کے سینئر رہنما مولوی محمد ولی حقانی کی 10 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں کمانڈر سمیت 26 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں گروپ کے سینئر رہنما مولوی محمد ولی حقانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، طالبان کی طرف سے جاری آن لائن بیان میں کہا گیا ہے کہ مولوی حقانی ضلع کوٹ میں شدید جھڑپ میں 10 ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوئے، مولوی حقانی نے جنگجوؤں کی قیادت کرنے ضلع کوٹ گئے تھے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ مولوی حقانی کے قافلے پر گھات لگا کر کس نے حملہ کیا، ضلع کوٹ داعش کا مضبوط گڑھ بتایا جاتا ہے۔ افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میںکمانڈر سمیت 26 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغان فورسز کی مختلف علاقوں میں زمین اور فضائی کارروائیوں میں شدت پسند مارے گئے۔ صوبہ ہرات کے ضلع شنداند میں 12شدت پسند ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوئے۔ 6 جنگجو صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی میں مارے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان: فائرنگ حملے میں صوبائی انٹیلی جنس افسر ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے صوبائی …