بدھ , 27 مئی 2020

’’کرکٹ کا جو مزا بھارت میں ہے وہ کہیں اور نہیں‘‘، شاہد آفریدی

410542-SHAHIDAFRIDI-1448484424-513-640x480

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی20 مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے بھارت پہنچنے والی پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے اور پاکستان اور بھارت کے لوگ اچھی کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔ بھارتی شہر کولکتہ پہنچنے کے بعد اتوار کو پاکستان ٹیم نے ایڈن گارڈن میں پریکٹس کی۔پریکٹس کے بعد کپتان شاہد آفریدی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ذہنی اور جسمانی طور پر بھارت میں میچ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔‘ شاہد آفریدی نے کہا کہ اب تو میری کرکٹ ختم ہونے والی ہے لیکن کرکٹ کھیلنے کا جتنا مزا بھارت میں آیا ہے اتنا کسی اور ملک میں نہیں آیا۔ پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت آپس میں کھیلیں : ’بھارت کے لوگ اپنی ٹیم کو پاکستان کے ساتھ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جرمن فٹ بال لیگ کا کورونا لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ آغاز

جرمنی میں قومی فٹبال لیگ بنڈیس لیگا کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن میں نرمی کے …