جمعرات , 23 مئی 2019

ورلڈ ٹی 20 میں شریک ٹیمیں عمران طاہر اور عادل رشید سے محتاط رہیں، انیل کمبلے

d2c1b0ecaff2ab391f858ca2cd64f22170357fa7

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شریک ٹیموں کو عمران طاہر اور عادل رشید سے خبردار رہنے کا مشورہ دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقی اسپن بولر عمران طاہر کا انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کا تجربہ میگا ایونٹ میں کام آئے گا، وہ یہاں کی کنڈیشنز سے اچھی طرح آگاہ ہونے کی وجہ سے کافی پراعتماد ہوں گے جبکہ انگلینڈ کے عادل رشید بھی من پسند کنڈیشز میں حریف بیٹنگ لائن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کمبلے نے مزید کہا کہ اسپنرز ہمیشہ ہی ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

نواسۂ رسول حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی ولادت باسعادت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کا …