جمعرات , 23 مئی 2019

8 گھنٹے سے زیادہ نیند سے بینائی جانے کا امکان پیدا ہوتا ہے، ماہرین

56692b31f0aba

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کے مطابق جو لوگ 8 گھنٹے سے زیادہ کی نیند لیتے ہیں ان میں جیوگرافک اٹروفی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو انسانی آنکھ میں نابینا پن کی ایک بڑی وجہ میکیولر ڈی جنریشن کی وجہ بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ مرض 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں نابینا پن کی سب سے بڑی وجوہ میں سے ایک ہے۔ اس مرض میں بینائی ممکن بنانے والا ایک اہم حصہ میکولاخراب ہوجاتا ہے اور لوگ صحیح انداز میں نہیں دیکھ پاتے۔ امریکہ میں ناردرن کیلیفورنیا ریٹینا وٹرس ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر راہول این کھرانہ نے ایک ہزار 3 مریضوں کا تجزیہ کرکے ان کے نیند کا دورانیہ نوٹ کیا اور اس کی رپورٹ سائنسی جرنل ’ ریٹینا‘ میں شائع کرایا ہے۔ اس کے مطابق تکیے پر بھاری سر کے ساتھ سونے سے آنکھوں پر بہت دباؤ پڑتا ہے جو آنکھوں کے لئے شدید نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ راہول کہتے ہیں کہ عمر رسیدہ افراد تکیے میں منہ دباکر نہ سوئیں تاکہ آنکھوں پر ہونے والے دباؤ کو کم سے کم رکھا جاسکے۔ آنکھوں پر دباؤ کی صورت میں گلوکوما جیسی صورت پیدا ہوجاتی ہے اور آنکھ میں مائع کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے جس سے آنکھوں کے بعض اعصاب پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور اندر ٹوٹ پھوٹ شروع ہوسکتی ہے۔ اس مطالعے میں جان ہاپکنز یونیورسٹی بالٹی مور کے ماہرین نے حصہ لیا ہے اور وہیں مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نواسۂ رسول حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی ولادت باسعادت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کا …