جمعرات , 23 مئی 2019

پاکستانی انجینئرکا کارنامہ، 14 منٹ میں موبائل چارج کرنیوالا بیٹری پیک تیارکرلیا

18_02_2015-battery18feb15

کراچی / اسلام آباد(وقائع نگار ) پاکستانی انجینیئر عبداللہ سومرو نے انوکھا بیٹری جارچر پیک تیار کیا ہے جوصرف 14 منٹ میں موبائل اور لیپ ٹاپ چارج کرسکتا ہے۔ اگرچہ اس کا عملی نمونہ (پروٹوٹائپ) بنالیا گیا ہے جس کے لیے عبداللہ سومرو نے ایک کمپنی مائیکروپاورلیبس قائم کی تھی۔ اس کےلیے چلی کی حکومت نے 35 ہزار ڈالر کی ابتدائی رقم فراہم کرکے عبداللہ کو اپنے ملک میں 6 ماہ کی تربیت بھی فراہم کی ہے۔ اس کے بعد عبداللہ سومرو اور ان کی ٹیم نے فلیش پیک ، پاور بینک کے نام سے دنیا کا مختصر ترین موبائل جارچر سیٹ تیار کیا ہے جو صرف 14 منٹ میں ایک موبائل کو مکمل طور پر جارچ کردیتا ہے۔ عبداللہ کے مطابق گاڑیوں کی بیٹری دیکھ کر انہیں یہ خیال سوجھا ہے کیونکہ وہ عام بیٹریوں سے دس گنا زائد تیزی سے جارچ ہوتی ہیں۔ سومرو کے مطابق انہوں نے گاڑیوں کے بیٹری نظام کو عین اسی صولوں کے تحت چھوٹا کرکے ایک بیٹری پیک میں تبدیل کردیا ہے۔ فی الحال اس کی مہم ” کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ انڈی گو گو” چل رہی ہے جس کے تحت 30 ہزار ڈالر کا ہدف رکھا گیا ہے لیکن اب تک صرف 1500 ڈالر ہی جمع ہوئے ہیں, جو حضرات پہلے سے ہی کچھ رقم کا وعدہ کرکے اس جارچر کو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ 50 ڈالر میں اسے حاصل کرسکتے ہیں لیکن ڈاک کے ذریعے بھجوانے کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔ یہ لیپ ٹاپ کےتمام چارجر کے ذریعے بجلی جمع کرتا ہے جن میں میک بک چارجر بھی شامل ہیں۔ اگرچہ اس میں یوایس بی پورٹ سے چارجنگ آپشن موجود ہے لیکن وہ سست رفتار ہے اور 14 منٹ کے لئے لیپ ٹاپ چارجر کی ضرورت ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی عوام امن و صلح پسند ہیں، جنگ میں کبھی پہل نہیں کریںگے؛ڈیگمار فن بن اشٹائن

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن ، ایران چیمبر آف کامرس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ …