جمعرات , 4 مارچ 2021

شام سے روسی افوج واپس بلانے کااعلان، بحری اور فضائی آپریشنز جاری رہینگے، ولادیمر پیوٹن

598521_11905510

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے شام سے افوج واپس بلانے کااعلان کر دیا ہے جبکہ بحری اور فضائی آپریشنز جاری رہینگے۔ روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے شام میں اہم مقاصد حاصل کر لئے، روسی افواج نے شام میں امن عمل کیلئے صورتحال پیدا کی ہے۔ روس شام میں اپنا بحری اور فضائی بیسز آپریشن جاری رکھے گا۔ پیوٹن نے فون کرکے شامی صدر بشار الاسد کو آگاہ کر دیا۔ واضح رہے کہ روسی افواج نے 30 ستمبر 2015ء کو شام میں کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے فوج کی واپسی کا فیصلہ ماسکو میں وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور وزیر دفاع سرگے شوئیگو سے ملاقات میں کیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ شام میں روس نے اپنے اہداف حاصل کر لئے ہیں۔ انہوں نے فیصلہ شام کے صدر بشار الاسد کے مشورے سے کیا ہے۔ کریملن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کی واپسی کا فیصلہ زمینی حقائق مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ فوج کے انخلا کے باوجود روس لطاکیہ میں ہوائی اڈہ اور بحیرہ روم کے کنارے بندرگاہ طرطوس پر بحری اڈہ قائم رکھے گا۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …