جمعرات , 29 جون 2017

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ماؤں کا عالمی دن‘

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماں قدرت کا وہ عظیم تحفہ ہے جس کا کوئی بھی نعم البدل نہیں ہے، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منا یا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں ماں کی عظمت کا اعتراف اور اس دن کے لمحات کو یاد گار بنانے کے لئے اپنی اپنی ماؤں کو تحائف بھی پیش کئے جاتے ہیں۔

ماؤں کے عالمی کی مناسبت سے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے نامور اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ ماں اس ہستی کا نام ہے جس کے بغیر دنیا ویران ہے، اس بات کا احساس مجھے بہت اچھی طرح سے ہے، حال ہی میں ماں ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں، ان کی جدائی کا غم کوئی بھی کم نہیں کرسکتا ہے۔

سابق بیس بال ٹیم کے کپتان و گلوکار مستجاب الرحمٰن نے کہا ہے کہ بحیثیت بیٹا میری ماں نے میرے لئے جو کیا ہے میں ساری زندگی بھی اس قرض کو ادا نہیں کرسکتا ہوں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ساری دنیا کی ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے میں نے گیت ـ "میری ماں” گایا ہے، اس میں میں اپنی آب بیتی بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ نامور اداکارہ ثمینہ احمد نے کہا ہے کہ ماں کی عظمت کے لئے میں اتنا ہی کہوں گی کہ ماں وہ ہستی ہے کہ جنت جیسا عظیم مقام بھی ماں کے قدموں تلے ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ٹی بی کا عالمی دن آج منایا جائیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آج پوری دنیا میںتپ دق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے