ہفتہ , 6 مارچ 2021

علیم ڈار ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرنے کے قریب

[caption id="attachment_1129" align="alignleft" width="300"]علیم ڈار سنیچر کے روز جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ میں اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کریں گے علیم ڈار سنیچر کے روز جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ میں اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کریں گے[/caption]

پاکستانی امپائر علیم ڈار کا شمار رواں ہفتے دنیا کے ان تین امپائروں میں ہوگا جنھوں نے سو یا اس سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے ہوں۔

علیم ڈار اس وقت جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین جاری سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہ اب تک 99 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں اور سنیچر کے روز نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ ان کا سواں ٹیسٹ میچ ہو گا۔

آئی سی سی کے ایک بیان کے مطابق دنیا میں سٹیو بکنر اور روڈی کرٹزن دو ایسے امپائر ہیں جنھوں نے سو سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض دیے ہیں۔

[caption id="attachment_1130" align="alignleft" width="300"]علیم ڈار 99 ٹیسٹ میچوں کے علاوہ 178 ایک روزہ میچوں اور 35 ٹی 20 میچوں میں بھی امپائرنگ کر چکے ہیں علیم ڈار 99 ٹیسٹ میچوں کے علاوہ 178 ایک روزہ میچوں اور 35 ٹی 20 میچوں میں بھی امپائرنگ کر چکے ہیں[/caption]

47 سالہ علیم ڈار پچھلے 12 برسوں سے امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ علیم ڈار نے اپنی امپائرنگ کا آغاز سنہ 2000 میں گوجرانوالا میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایک روزہ میچ سے کیا تھا اور تین سال بعد 2003 میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ سے ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا آغاز کیا تھا۔

علیم ڈار اب تک 99 ٹیسٹ میچوں، 178 ایک روزہ میچوں اور 35 ٹی 20 میچوں میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔

علیم ڈار کو کرکٹ کی دنیا میں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وہ 2009 ,2010 اور 2011 میں آئی سی سی کے امپائر آف دی ایئر کا اعزاز پا چکے ہیں۔ علیم ڈار کو 2013 میں پاکستان کے تیسرے بڑے قومی اعزاز ستارہ امتیاز سے نواز گیا ہے۔

ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرنے کے سنگ میل کے قریب پہنچنے پر علیم ڈار نے کہا کہ میں اس سنگ میل کے قریب پہنچنے پر بہت خوش اور فخر محسوس کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ وقت کتنی جلدی سے بیت گیا ہے۔

[caption id="attachment_1131" align="alignleft" width="300"]ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنےوالے سٹیو بکنر نے سب سے زیادہ 128 میچوں میں امپائرنگ کی ہے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنےوالے سٹیو بکنر نے سب سے زیادہ 128 میچوں میں امپائرنگ کی ہے[/caption]

انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کی طرف سے ملنے والی تمام مدد کے انتہائی شکرگزار ہیں۔

علیم ڈار کا شمار ان پانچ امپائروں میں ہوتا ہے جنھوں نے 90 سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔ ان میں سٹیو بکنر، 128، روڈی کرٹزن 108، علیم ڈار 99، ڈیرل ہارپر 95، اور ڈیوڈ شیپرڈ 92 ٹیسٹ شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …