پیر , 1 مارچ 2021

روسی بمباری میں اسد مخالف جنگجو زھران علوش ہلاک

ddd

جیش الاسلام کا سربراہ دمشق کے مضافات میں خفیہ ٹھکانے پر حملے میں ہلاک ہوا

جیش الاسلام کے کمانڈر زھران علوش

العربیہ ڈاٹ نیٹ
شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والی تنظیم جیش الاسلام کے کمانڈر انچیف زھران علوش جنوبی دمشق میں جمعہ کے روز روسی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں ہلاک ہو گئے۔
شامی اپوزیشن ذرائع نے برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز’ کو بتایا کہ زھران علوش دمشق کے مضافاتی علاقے میں اپنے ہیڈکوارٹرز پر فضائی حملے میں ہلاک ہوئے۔
شامی رضاکاروں نے بتایا کہ روسی لڑاکا طیاروں سے داغے جانے والے 10 میزائل اس عمارت پر گرے جن میں زھران علوش، جیش الاسلام کے ترجمان اور زھران کے نائب سمیت تنظیم کے دیگر کمانڈر موجود تھے۔
شام کے سرکاری میڈیا نے دمشق کے مضافات میں علوش اور جیش الاسلام کی قیادت کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع نے ‘رائیٹرز’ کو بتایا کہ علاقے میں اپوزیشن کی سب سے بڑی مسلح تنظیم جیش الاسلام کے خفیہ ٹھکانے کو روسی لڑاکا طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ جیش الاسلام کے ہزاروں جنگجو بشار الاسد حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد میں مصروف ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …