پیر , 23 اکتوبر 2017

انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کا کراچی میں انعقاد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بدھ کو کراچی میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کی طرز پر انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے منعقد ہوئے۔پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے تحت کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے مقابلوں میں شائقین بیحد لطف اندوز ہوئے تاہم منتظمین کے درمیان ہم آہنگی میں کمی اور باہمی چپقلش کے ساتھ گرم موسم غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے مشکلات کا سبب بنا رہا، تجربے میں کمی اور ٹیکنیکل ٹیم کی عدم دستیابی کے باجود سیریز کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا، تاخیر کا شکار ہونے والے ان مقابلوں میں روایتی بیل کی جگہ وسل استعمال کی گئی۔عالمی شہرت یافتہ دیوہیکل ریسلر ٹنی آئرن نے اپنے فن سے بہت داد حاصل کی، دوران مقابلہ انھوں نے اپنی حریف جوڑی ٹانگو اور فری کی دل کھول کر پٹائی کی اور چت کرکے مقابلہ اپنے نام کیا۔

دوسری جانب پرنس ذلفے اور ان کے ساتھ بربارڈ وینڈامی نے میکی ٹریش اور اسٹار بک کو ناکامی سے دوچار کیا جبکہ پاکستان کے بادشاہ خان پہلوان کی کارلیٹو کے خلاف فائٹ ملی بھگت نظر آئی جس میں پاکستانی ریسلر کو کامیابی ملی، الجزائر کے یاسین عثمانی نے اپنے مد مقابل فائیبو فریری کو باآسانی چت کردیا، آرون ریمی نے ایڈم فلیکس میکسٹیڈ کو ہراکر فتح کا جشن منایا۔تماشائیوں نے خواتین ریسلرز کے درمیان ہونے والے ٹیگ ایونٹ میں قدرے دلچسپی دکھائی، 3 غیر ملکی خواتین پہلوانوں کے درمیان ہونے والا یہ سنسنی خیزمقابلہ اینجلز بومبیٹا نے جیت لیا جبکہ بیٹی ٹریش اورآزرے برائیڈ ناکامی سے دوچار ہوئیں، اس طرح شہر قائد میں سجنے والا عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ کا میلہ اپنی پوری آب و تاب بکھیرنے کے بعد ختم ہوگیا۔یاد رہے کہ سیریزکے دوسرے مرحلے میں جمعے کے روز لاہور میں مقابلے ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈی ویلیئرز کے 176 رنز، بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست

پارل (مانیٹرنگ ڈیسک) اے بی ڈی ویلیئرز کی 176 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ...