بدھ , 23 اگست 2017

فیس بک میسنجر کا استعمال اب بہت آسان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سب سے پہلے اسٹیکرز اور پھر گیمز کا اضافہ کرنے کے بعد فیس بک نے میسنجر میں ایک اور اپ ڈیٹ کردی ہے تاکہ اس مقبول میسجنگ ایپ کا استعمال صارفین کے لیے مزید آسان بنایا جاسکے۔فیس بک کے مطابق جمعرات سے اس چیٹ سروس کے ڈیزائن کو مکمل طور پر بدل دیا گیا ہے اور اب اس کی ہوم اسکرین پہلے سے زیادہ یوزر فرینڈلی ہوگئی ہے۔میسنجر کی ہوم اسکرین اب تین ٹیب میں تقسیم کردی گئی ہے جس سے صارفین فوری طور پر اپنے پیغامات تک رسائی، کونسے دوست ‘ایکٹیو’ ہیں یہ دیکھنا اور اپنے فیورٹ گروپس تک جاسکتے ہیں۔
اوپر سے ہٹ کر میسنجر میں نیچے بھی ایک نئی بار متعارف کرائی گئی ہے جس میں ہوم، کالز، کیمرہ، پیپل اور گیمز کے ٹیب دیئے گئے ہیں۔ان ٹیب میں سے کسی ایک پر سرخ نشان یہ عندیہ دے گا کہ کوئی آپ تک رسائی کی کوشش کررہا ہے یعنی صارفین آسان سے دیکھ سکیں گے کہ ان کی فرینڈ لسٹ سے ہٹ کر کون ان سے بات کرنا چاہتا ہے۔یہ میسنجر کی رواں سال ایک بہت بڑی تبدیلی ہے جو ممکنہ طور پر صارفین کو پسند آئے گی۔اس سے قبل رواں سال کے دوران میسنجر میں فیس بک کی جانب سے میسنجر ڈے (انسٹاگرام اسٹوریز جیسا فیچر) اور ری ایکشنز کو بھی متعارف کرایا جاچکا ہے۔اور یہ نئی تبدیلی اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس بار فیس بک نے اپنی حریف ایپ اسنیپ چیٹ سے کچھ نہیں چرایا۔

یہ بھی دیکھیں

فضائی سفر کے دوران کان بند کیوں ہو جاتے ہیں؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ نے فضائی سفر کیا ہو تو ایک تجربہ ضرور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے