بدھ , 23 اگست 2017

فوج اکیلے کچھ نہیں کرسکتی،فوج بھی معاشرے کاحصہ ہے:آرمی چیف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نوجوان نسل کے کردار پر جی ایچ کیو میں سیمینار سندھ سے سیمینار میں آئے ماہر تعلیم خالد حمید کے سوال کا جواب دینے آرمی چیف خود کھڑے ہوگئے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میں روز اپنے بچوں کا درد سہتا ہوں، فاٹا وزیرستان میں جب بھی کوئی فوجی جوان شہید ہوتا ہے اس کا غم اپنے دل پر محسوس کرتا ہوں۔

آرمی چیف نے کہا ملک میں دہشت گردی سے جب کوئی عام شہری شہید ہوتا ہے میری آنکھ پرنم ہوتی ہے۔ اکیلی فوج کچھ نہیں کرسکتی، فوج بھی اسی معاشرے کا حصہ ہے، کلبوشن کے لئے وکیل ہم نے بلایا، کراچی یا بلوچستان میں کچھ ہو تو فوج آئے۔

انہوں نے مزید کہا ریکوڈیک پر فوج کام کر رہی ہے، انڈس واٹر ٹریٹی پر ہم کام کر رہے ہیں ، یہ ملک سب کا ہے، سب کی ذمہ داری ہے، ساری ذمہ داری صرف آرمی پر ڈالنے سے ملک آگے نہیں جا سکتا ، پوری قوم فوج، پولیس اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہو ایسے ملک نہیں چل سکتا، سب کو ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔

فوج اکیلے کچھ نہیں کرسکتی، تمام اداروں کو ملک کر کام کرنا ہوگا، گزشتہ دنوں فوج اور اس سے پہلے بالخصوص مجھے بھی ٹارگٹ کیا گیا، پہلا فیصلہ کیا تو بیٹے نے کہا کہ آپ نے ایک پاپولر لیکن غلط فیصلہ کیا، دوسرا فیصلہ کیا تو بیٹے نے کہا کہ اب آپ نے ان پاپولر مگر درست فیصلہ کیا، آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان نسل سٹیٹ فارورڈ ہے، ہماری سمت بہتر بنا دے گی۔

یہ بھی دیکھیں

آرمی چیف سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش سفیر کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے