ہفتہ , 23 جون 2018

کلبھوشن جادیو کیس عالمی عدالت میں جانا سوالیہ نشان ہے،عمران خان

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن جادیوکیس عالمی عدالت میں جانا سوالیہ نشان ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے معاملے پر حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کیا ایسا لگتا ہے ادارے اپنے فرائض سے غافل ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن اپنے جرائم کا اعتراف کرچکا ہے اس کیس کا عالمی عدالت میں جانا سوالیہ نشان ہے ۔

عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے پاناما کیس پر وزیراعظم کو بچانے کیلئے لگے ہیں کہیں کوئی کام نہیں ہورہا ہے ، وزیراعظم ملک کی سلامتی کیلئے رسک بن چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں کی تباہی کی وجہ نواز شریف ہیں انہیں پاناما کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک عہدہ سے الگ ہوجانا چاہیئے۔

یہ بھی دیکھیں

گلگت بلتستان آرڈر 2018 معطل، شاہد خاقان عباسی کو توہین عدالت نوٹس جاری

ابلاغ (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان سپریم اپلیٹ کورٹ نے گزشتہ روز گلگت بلتستان آرڈر 2018 ...