بدھ , 23 اگست 2017

امریکی ذرائع ابلاغ کے جھوٹے کردار پر روس کی تنقید

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )روس نے کہا ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ سیاسی کھیلوں کا حصہ بن گئے ہیں، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ اب اس بات کو بھی پوشیدہ نہیں رکھتے کہ وہ خاص سیاسی اور مالی گروہوں کے مفادات کو پورا کرتے ہیں –

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہاکہ غلط خبروں کو نشر کرنے سے وہ بھی اکیسویں صدی میں، بین الاقوامی تعاون کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے اور ساتھ ہی ذرائع ابلاغ سے عوام کا اعتماد بھی ختم ہوتا جارہاہے –

انہوں نے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یورپی ذرائع ابلاغ زیادہ تر خبریں امریکی میڈیا سے لیتے ہیں اور امریکی مفادات کو ہی پورا کرنے میں سرگرم رہتے ہیں –

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اخبار واشنگٹن پوسٹ کی اس خبر کو مسترد کردیا کہ امریکی صدر نے روسی وزیرخارجہ کو داعش کے بارے میں خفیہ اطلاعات فراہم کی تھیں –

یہ بھی دیکھیں

ترکی انٹرپول وارنٹ کا غلط استعمال کر رہا ہے ، انجیلا مرکل

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترکی کی جانب سے اسپین میں ایک ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے