جمعرات , 19 اکتوبر 2017

یمن :متعدد سعودی فوجی ہلاک و زخمی

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک )یمن کی فوج اور عوامی فورسز کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر زلزال 2 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے آلہ کار متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر یمن کے مختلف شہروں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران شامی حکومت اور قوم کے ساتھ ہے، جنرل باقری

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے دمشق ...