جمعرات , 19 اکتوبر 2017

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عالم اسلام سے تعاون مضبوط کرنا ہوگا، پیوٹن

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک ) روسی صدر ولادی میر پوتن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیاہے۔

روس اور عالم اسلام کے موضوع پر ہونے والے 2 اجلاسوں کے نام اپنے پیغامات میں روسی صدر نے یقین دلایا ہے کہ علاقے کے بحرانوں کے پُرامن حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششیں موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں ’’روس اور عالم اسلام ‘‘ کے زیرعنوان تیسرا اسٹریٹجک اجلاس منعقد ہوا جبکہ ایک اور بین الاقوامی اقتصادی اجلاس18 اور19مئی کو تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

داعش کے خاتمے کے بعد امریکہ کا الرقہ میں تعمیر نو کا اعلان

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں دولت اسلامیہ ( داعش ...