جمعرات , 14 نومبر 2019

اُردن، عمرے کی ادائیگی کیلئے جانیوالے فلسطینی زائرین بس اُلٹنے سے جاں بحق

umrah_main

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمرے کی ادائیگی کیلئے جانیوالے فلسطینی زائرین بس اُلٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سرحد کے قریب پیش آنے والے حادثے میں فلسطین سے تعلق رکھنے والے 14 زائرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اردنی شہری دفاع کے حکام کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شب دارالحکومت عمان سے تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ حکام کے مطابق بس میں سوار افراد عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی۔ حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ حادثے میں 36 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جہاد اسلامی کے کمانڈر کی شہادت پر فلسطینی گروہوں کا ردعمل

یروشلم: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سینئر کمانڈر کے قتل کے بعد مختلف فلسطینی …