منگل , 22 اکتوبر 2019

اسرائیلیوں کی فلسطینی ریاست کے حق میں ریلی

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے شہرتل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں نے فلسطینی علاقوں پر قبضے کے خاتمے اور فلسطینی ریاست کے حق میں ریلی نکالی۔

اسرائیلی غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں اپوزیشن لیبرپارٹی کے رہنما سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ’دو ریاستیں ایک امید‘ کے بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ این جی او کے سر براہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے قبضے کو مسلسل بڑھاوا دیا جا رہا ہے اور تشدد اور نسل پرستی کو ہوا دی جا رہی ہے۔

اسرائیل کی یہودی آبادی دنیا کو بتا دینا چاہتی ہے کہ وہ قبضے کے خلاف ہے اور دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک اور کرد کا ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

انقرہ: شمالی شام میں 5 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود فریقین کی جانب …