جمعرات , 24 اکتوبر 2019

لبنان حکومت شیخ عیسیٰ قاسم کی لبنان جلا وطنی سے اسی طرح انکار کر دے جیسے عراق نے کیا، سید حسن نصراللہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرینی مقبول ترین رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جلا وطنی کی درخواست کو مسترد کر دے جس طرح عراق نے انکار کیا ہے۔

اللولوہ ٹی وی کے مطابق سید حسن نصراللہ نے اپنی ٹیلی ویژن تقریر کے دوران کہا ہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کو لبنان جلا وطن کرنے کی بحرینی حکومت کی درخواست اسی طرح مسترد کرے جیسے عراقی حکومت نے کی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ بسید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ انہیں یہ یقین ہے کہ بحرینی شہر الدراز میں پرامن عوامی اجتماع اور دھرنے پر بحرینی سیکورٹی فورسز کا خونی حملہ سعودی عرب امریکہ عرب سربراہی اجلاس کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بحرین میں شیخ عیسی قاسم کی قیادت میں پر حکمت ، پرامن اور تشدد سے دور تحریک چل رہی ہے ۔

لیکن آل خلیفہ حکومت نے عوامی مطالبات پر غور کرنے کی بجائے الٹا ان پر بندوقوں کے ذریعے آگ برسانے اور مساجد کو گرانا شروع کر رکھا ہے اور شیخ قاسم کی جلا وطنی کے فیصلے تک پہنچنے تک ہر سطح پر لوگوں کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

ایک سال سے اب تک بحرین کے عوام نے اپنے قائد کا پامردی کے ساتھ دفاع کیا ہے ۔ تاہم اب حکومت نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے پر امن شہریوں پر نہ صرف خونی حملہ کیا بلکہ شیخ عیسی قاسم کے گھر میں توڑنے کے لئے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد میں ایک بار پھر تشویشناک حد تک کمی

لاہور: لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد …